ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں تین افراد کی پر اسرار موت۔ آسمانی بجلی گرنے کا شبہ

منگلورو میں تین افراد کی پر اسرار موت۔ آسمانی بجلی گرنے کا شبہ

Tue, 07 Nov 2017 17:15:28    S.O. News Service

منگلورو7؍نومبر (ایس او نیوز) کوٹیکر اگریکلچرل سرو س کوآپریٹیو بینک میں   بیک وقت تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اجن کی شناخت سومناتھ، سنتوش اور اُمیش کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو  اسی سوسائٹی کی سیکیوریٹی پر مامور تھے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں سوئے ہوئی حالت میں ہی مردہ پائے گئے ہیں، ان کی موت کیسے واقع ہوئی اس کی جانچ کی جارہی ہے۔

ایک ساتھ تین لاشوں کے پائے جانے سے کافی کثیر تعدا د میں لوگ جمع ہوگئے، ہر کوئی تعجب کا اظہار کرتا ہوا پایا گیا کہ آخر ایک ساتھ تین لوگوں کی موت کیسے واقع ہوئی۔

خیال رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مینگلورکے ، کے سی روڈ، تلپاڈی اور دیگر اطراف کے علاقوں میں زبردست بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی چمک کے ساتھ  زوردار  بارش ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں پورے علاقوں میں الیکٹری سٹی بند تھی۔ بتایا گیاہے کہ جنریٹر چلاکر  یہ تینوں بارش ہونے کی بناء پر بینک کے اندر ہی سورہے تھے، مگر آج صبح تینوں اُسی حالت میں مردہ پائے گئے۔

ابتدائی طور پر اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید آسمانی بجلی گرنے سے ان تینوں کی موت واقع ہوئی ہوگی۔پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعدتینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردی ہیں۔ موت کی اصل وجہ کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی سچائی سامنے آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔


Share: